اسلام اور موسیقی خصوصی اشاعت


ہمارے ہاں بالعموم یہ تصور پایا جاتا ہے کہ اسلام موسیقی کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ استاذ گرامی جناب جاوید احمد غامدی کا نقطۂ نظر یہ ہے کہ اسلامی شریعت میں اس تصور کے لیے کوئی بنیاد موجود نہیں ہے۔ یہ مباحات فطرت میں سے ہے۔ قرآن مجید اس کے بارے میں خاموش ہے ، تاہم حدیث کی کتابوں میں ایسی متعدد روایتیں موجود ہیں جو اس کے جواز پر دلالت کرتی ہیں۔ چنانچہ ان کے نزدیک اس فن کے جائز ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔

استاذ گرامی نے اپنی یہ رائے ''اسلام اور فنون لطیفہ'' کے موضوع پر ایک لیکچر میں بالتفصیل بیان کی ہے۔ اس لیکچر کی روشنی میں ہم نے ''اسلام اور موسیقی '' کے زیر عنوان ایک مفصل مضمون تحریر کیا ہے۔ یہ مضمون استاذ گرامی کے افادات پر مبنی ہے اور انھی کی رہنمائی میں تحریر کیا گیا ہے۔ موضوع سے متعلق مواد کی تحقیق اور اس کی ترتیب و تدوین میں شاہد محمود صاحب اور معظم صفدر صاحب کا تعاون شامل رہا ۔ یہ مضمون ہم اس اشاعت میں افادۂ عام کے لیے شائع کر رہے ہیں۔