نبی کی باتیں


زیرنظرکتاب اس لیے وجودمیں آئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات سے دین کے بارے میں بصیرت حاصل ہو اور آپ کے عمل کی کہ جس کواسوہ حسنہ قراردیا گیاہے ،ایک جھلک ہمارے سامنے آسکے۔اس میں آپ سے بیان کردہ وہ باتیں نقل کی گئی ہیں جو اپنے مضمون کے اعتبارسے زیادہ ترایمان سے متعلق ہیں یا پھراخلاق سے۔نیزان کاانتخاب حدیث کی ایک معتبرکتاب،صحیح مسلم سے کیا گیا ہے جو اپنے اندازِبیان میں منفرد اورمسلم امہ میں ایک متداول کتاب ہے۔ترجمہ کرتے ہوئے یہ کوشش رہی ہے کہ حدیث کے اس علم کوایک عام شخص کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل فہم بنایا جائے اورکلام کے محذوفات خودکلام سے اور دوسرے متون کی روشنی میں اس طرح ظاہرکر دیے جائیں کہ وہ قاری کو مزیدشرح ووضاحت سے کسی حدتک بے نیاز کردیں۔

— رضوان اللّٰہ

____________