قانون معاشرت: خصوصی اشاعت


مدیر ''اشراق'' جناب جاوید احمد غامدی کی تالیف ''میزان'' کا موضوع اسلام ہے ۔ کم و بیش ربع صدی کے مطالعہ و تحقیق سے انھوں نے اس دین کو جو کچھ سمجھا ہے ، وہ اپنی اس کتاب میں بیان کر دیا ہے ۔ اس کتاب کے دو حصے ہیں : ''الحکمۃ '' اور ''الکتاب'' ۔ پہلے حصے میں ایمان و اخلاق اور دوسرے حصے میں شریعت کے مباحث بیان ہوئے ہیں۔ یہ کتاب ابھی ناتمام ہے ۔ شریعت کے مباحث میں سے قانون سیاست، قانون معیشت، قانون دعوت ، قانون جہاد ، حدودوتعزیرات، خورونوش ، رسوم و آداب اور قسم اور کفارۂ قسم کے ابواب شائع ہو چکے ہیں۔ اس حصے کے باقی دو ابواب قانون معاشرت اور قانون عبادات میں سے قانون معاشرت بھی پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا ہے ۔ یہ ''اشراق'' میں بالاقساط شائع ہوتا رہا ہے ۔ اس اشاعت میں افادۂ عام کے لیے ہم اسے یک جا شائع کر رہے ہیں ۔