ماہنامہ ’’اشراق‘‘ ممبئی (انڈیا) کا آغاز


اللہ تعالیٰ کی توفیق اور خاص عنایت سے ماہنامہ ''اشراق'' ممبئی (انڈیا) کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کی اشاعت کا اہتمام ''المورد ہند'' نے کیا ہے۔ ادارت کی ذمہ داری معروف دینی اسکالر جناب محمد ذکوان ندوی صاحب نے سنبھالی ہے اور جناب اکبرالزماں، جناب شاداب ہاشمی، جناب محمد عظیم اصلاحی، جناب مشفق سلطان، جناب محمد اسجد اور جناب توفیق احمد خان نے انتظامی اور ادارتی معاونت کی خدمات پیش کی ہیں۔ یہ تمام احباب اس پرعزم کاوش پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ماہنامہ ''اشراق'' لاہور (پاکستان) کے تمام رفقا ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور دعوت دین کی خدمت میں ان کے شانہ بہ شانہ کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ المور دکی تحریک کو اگر اللہ کی مدد اور توفیق اسی طرح حاصل رہی تو ان شاء اللہ:

اس دور میں سرمایۂ اربابِ نظر بھی

اب ہو گا فراہی کا دبستاں، کوئی دن اور

قارئین کے تعارف کے لیے ماہنامہ ''اشراق'' ممبئی کے ابتدائی شمارے کا اداریہ ''المورد ہند'' کے شکریے کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے۔

____________