خدا کی طاقت

ایک یہودی نے سوال کیا تھا کہ کیا اللہ میاں کوئی ایسا پتھربنا سکتا ہے جسے وہ خود بھی نہ اٹھا سکے؟

پڑھیے۔۔۔

اللہ کو خدا کہنا

اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں اپنا تعارف اللہ، رحمن اور اچھے اچھے ناموں سے کرایا ہے۔ لیکن خدا کا لفظ کہیں نہیں آیا ، یہ فارسی کا لفظ ہے، اس مناسبت سے اللہ کو خدا کہنا جائز ہے؟

پڑھیے۔۔۔

خدا ہر چیز کو محیط ہے

ایک عالم یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ اپنے وجود کے ساتھ موجود نہیں، بلکہ اس کا علم ہر جگہ کا احاطہ کیے ہوئے ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

پڑھیے۔۔۔

ذات خدا کے متعلق دلیل ڈھونڈنا

کیا اسلام میں اپنے ایمان کی بنیاد کے بارے میں دلیل ڈھونڈنے کی اجازت ہے، مثلاً یہ کہ ہر چیز کی کوئی ابتدا ہوا کرتی ہے تو اللہ کی ابتدا کیا ہے، یعنی وہ کب سے موجود ہے اور وہ کہاں سے آیا ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ اس طرح کے سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہی کفر ہے۔

پڑھیے۔۔۔

اللہ تعالیٰ کا ظاہری مشاہدہ

میں یہ سوال عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اللہ تعالیٰ کا ظاہری آنکھ سے مشاہدہ ممکن ہے؟ اگر ہے تو کیسے؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ کس طرح ممکن ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کو دل کی آنکھ سے دیکھوں اور محسوس کروں؟

برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

پڑھیے۔۔۔

کیا ماں باپ خدا سے افضل ہوتے ہیں؟

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ماں باپ خدا سے افضل ہوتے ہیں؟ اسلام کہتا ہے کہ اگر ماں باپ کہیں تو آپ اپنے بیوی بچوں تک کو چھوڑ دو۔ تو کیا نتائج کی پرواہ کیے بغیر ہی والدین کی ہر بات مان لی جائے؟ بعض اوقات والدین کا ہر بات ماننے پر انسان کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے تو کیا یہ ضروری ہے کہ انسان اپنے نفع نقصان کو نظر انداز کر کے اپنے والدین کی فرمانبرداری کو ترجیح دے؟

پڑھیے۔۔۔

اللہ تعالی کا آسمان دنیا پر آنا

میں نے پڑھا ہے کہ تہجد کے وقت قریبی آسمان پر تشریف لاتے ہیں ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر اللہ تعالی کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنے کی اجازت ہوتی تو بیوی کو کہا جاتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔ اس بات کی تفصیل سے وضاحت کریں۔

پڑھیے۔۔۔

کیا خدا اذیت پسند ہے؟

کیا خدا اذیت پسند ہے؟ وہ اپنے محبین کو آزمائش میں ڈالتا ہے۔ قربانیاں طلب کرتا ہے۔ اسے پسند ہے اس کے بندے اس کے سامنے گڑگڑائیں۔ اس نے کائنات میں ایک جاندار کی زندگی کا دارومدار دوسرے کی اذیت ناک موت میں رکھا ہے۔ جزا سزا کا سارا نظام ہی اذیت پسندی کا مظہر معلوم ہوتا ہے۔ جواب مرحمت فرما کر ممنون کیجیئے۔

پڑھیے۔۔۔

کائنات اور خالق

میں جاننا چاہتا ہوں کہ اگر اللہ تعالی خود سے موجود ہے تو پھر یہی بات دنیا کے لئے کیوں نہیں مانی جا سکتی۔ سیلز، ایٹمز اور مادہ خود سے کیوں نہیں وجود رکھ سکتا؟ اور اگر بات خالق ہی کی ہے تو پہلا سوال خود اللہ تعالی کے حوالہ سے ہونا چاہیے نہ کہ دنیا کے بارے میں۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟

پڑھیے۔۔۔

ایک سے زیادہ خداؤں کا وجود

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک خدا کو ماننا کافی ہے؟ کیوں کہ اگر ایک سے زیادہ خدا ہوں تو کائنات کا نظام خراب ہو جائے گااگر فرض کیا جائے تو ایسا بھی تو ہو سکتا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ خدا ہوں تو ان کا نظام انسانوں کی طرح کا نہ ہو، اور وہ آپس میں نہ لڑیں؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

پڑھیے۔۔۔

خدا کا آغاز

میں خدا کے وجود پر مضبوط اعتقاد رکھتا ہوں ، لیکن یہ خیال مجھے ہمیشہ الجھائے رکھتا ہے کہ آخر خدا کا آغاز کیا ہے؟ آپ یا تو میرے اس سوال کی وضاحت کر دیجیے یا پھر اس موضوع سے متعلق کوئی اچھی کتاب بتا دیجیے؟

پڑھیے۔۔۔

لفظِ اللہ کی تاریخ

میرے ایک مسیحی دوست نے مجھ سے یہ کہا ہے کہ لفظ’اللہ‘اسلام سے پہلے نہیں بولا جاتا تھایعنی یہ لفظ اسلام کی آمد کے بعد استعمال ہونا شروع ہوا ہے۔ براہِ مہربانی مجھے اس بارے میں اپنی تحقیق سے آگاہ کریں اورلفظ’اللہ‘کی تاریخ کے بارے میں وضاحت کر دیں؟

پڑھیے۔۔۔

انسانی عقل سے خدا کا وجود جاننا

آپ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام کی بنیاد علم و عقل کے مسلمات پر ہے ۔ مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس کائنات کا خالق ایک خدا ہے ۔ کیا یہ بات ہم اپنی عقل سے جان سکتے ہیں؟

پڑھیے۔۔۔

خدا کی مداخلت

کبھی کبھار مجھے خیال ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اِس کائنات کے انتظام میں براہِ راست دخیل نہیں ہے ، بلکہ اُس نے اپنے حکمِ ’کُن‘سے اس کا آغاز کیا اور پھر علت و معلول کے طرز پر سارے معاملات چلا دیے ، اوربالآخر ایک دن وہ صور پھونکے جانے کا حکم دے گا۔ کائنات کے آغاز و انجام کے دوران جو باتیں انسانوں کیلئے جاننا بہت دشوار تھیں یا جن تک رسائی میں اُسے بہت طویل مدت لگتی ، اُنہیں اُس نے اپنے نبیوں اور رسولوں کے ذریعے لوگوں کو بتا دیا اور اِس طرح انسانوں کو وہ خدائی علم بخشا جو آسمانی صحیفوں اور کتابوں کی شکل میں پایا جاتا ہے۔اِس کے علاوہ اُس کا اِس دنیا سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے ۔ یہ محض میرے خیالات ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ان پر روشنی ڈالیں اور تبصرہ کریں۔

پڑھیے۔۔۔