رسول اور اقتدار

میرا سوال یہ ہے کہ رسول اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

پڑھیے۔۔۔

خلافت امير معاوية

ميرا سوال آپ كے مضمون ''خلافت راشدہ كا تعارف'' كے بارے میں ہے۔اس مضمون کے مصنف کے مطابق امیر معاویہ بھی خلفاء راشدین میں سے تھے۔ اگر ہم یہ مان جائیں تو ان كی گستاخیوں کا کیا مطلب ہو گا جو انھوں نے مسجد میں حضرت علیؓ كی شان ميں كيں۔ یہ کہ یہاں مصنف رک کیوں گیا، اس نے یزید بن معاویہ کا ذکر کیوں نہیں کیا، اور آل مروان کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ دوسری بات یہ کہ جو مصنف نے بیان کیا ہے اسی طرح میں نے غامدی صاحب سے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بنی اسحاق اور بنی اسماعیل کوخصوصی طور پر نبوت کے لیے منتخب کیا ہے ، تو جب محمدؐ آئے تو بنی اسماعیل ان کا پیغام پھیلانے کے ذمہ دار بنے،اگر ہم یہ قبول کر لیں تو شیعہ مسلک کا امامت کے بارے میں جو دعوٰی ہے وہ کیوں غلط ہے؟ وہ یہی بات بہت مختلف انداز میں کہتے ہیں کہ نبیؐ کے بعد پورے قریش کو نہیں بلکہ صرف بنو ہاشم کو منتخب کیا گیا تھا۔ وضاحت فرمائیے۔

پڑھیے۔۔۔

غاصب “جمہوری” حکومت سے نجات

جمہوریت کی عوام کی فلاح اور ان کے حقوق کی ضامن ہوتی ہے۔ لیکن جب حکمران اور حکومت، ریاست اور اس کے باشندوں کے حقوق کے غاصب بن جائیں اور ان کے لئے وبال جان بن جائیں تو پھر ان سے نجات کا کونسا جمہوری طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔

پڑھیے۔۔۔

حضرت امیر معاویہ اور خلافت راشدہ

غامدی صاحب کے بقول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے خلاف جنگ موجودہ معلومات کی بنیاد پر کی۔ اس کے برخلاف تاریخ میں کھلے ثبوت موجود ہیں کہ وہ اقتدار کی خاطر ایسا کر رہے تھے۔ اگر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کا طرز عمل درست ہے تو مورخین نے ان کے دور کو خلافت راشدہ میں شامل کیوں نہیں کیا؟

پڑھیے۔۔۔

اسلام کا نظام خلافت

اسلام کا نظام خلافت صرف چند دہائیوں تک ہی کیوں چل سکا؟ کیا جیسا کہ ڈاکٹر اسرار صاحب حدیث بیان کیا کرتے تھے کہ نبی ؐ نے خود ہی فرما دیا تھا کہ خلافت اتنے سالوں بعد ختم ہو جائے گی اور ملوکیت آ جائے گی۔ اس کے بعد بھی کہانی بیان ہوتی ہے۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ طے شدہ پروگرام تھا کہ اتنے سالوں بعد خلافت ختم ہو جائے گی؟ یا اسلام اپنے پیروکاروں کی درست تربیت نہیں کر پایا؟

پڑھیے۔۔۔

شہادت حضرت عثمانؓ

یہ سوال جناب ریحان احمد یوسفی کی خدمت میں ہے جو کہ المورد ویب سائٹ پر اردو سوالات کی فہرست میں پوسٹ کیے گئے ایک سوال سے متعلق ہے جس کا جواب جناب ریحان احمد یوسفی صاحب نے دیا ہے۔ ان کا دیا گیا جواب نا قابل سمجھ ہے۔ میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ لوگ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے حضرت عثمانؓ کے خلاف کیوں جاتے؟ اگر تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو اس بارے میں کوئی شک نہیں کے حضرت عثمانؓ کے دور خلافت میں بھی بہت سے مسائل موجود تھے۔ اور ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیےجيسا کہ جناب یوسفی صاحب نے كہا فسادی گروہ کی قیادت حضرت ابو بکرؓ کا بیٹا اور حضرت عائشہؓ کا بھائی کر رہا تھا۔ اگر فسادی گروپ کو طلحہ، زیبر، اور علی رضی اللہ عنہم کو مارنا تھا، اور پھر بعد میں طلحہ اور زبیر کا آرمی میں شامل ہو جانا اور حضرت علیؓ پر حملہ کرنا کیا ثابت کرتا ہے؟ کیا یہ یہ ثابت کرتا ہے کہ حضرت علیؓ غلط راستے پر تھے اس لیے طلحہ اور زبیر نے ان سے قصاص لینے کے لیے حضرت علیؓ کے خلاف فوج بندی کی۔ علیؓ پر وہاں کیوں شک کیوں کیا گیا جب کہ سب جانتے ہیں کہ علیؓ ، حضرت محمدؐ سے کتنے قریب ہیں اور ان کا کردار کسی بھی خامی سے پاک ہے؟کیوں حضرت معاویہؓ اور ان کے ساتھیوں نے حضرت علیؓ کو حضرت عثمانؓ کے قتل کا ذمہ دار تصور کر لیا بجائے اس کے کہ ان کا ساتھ دیا جائے؟ کیوں پیغمبرؐ کا خاندان ہی آخر تک قتل کی سزا بھگتتا رہا؟ علیؓ، حسنؓ، حسینؓ اور ان کا پورا کا پورا خاندان انہی (فسادی گروہ) لوگوں کے ہاتھوںکیوں مارا گیا؟

کربلا جو کہ ایک بہت پرانا واقعہ ہے اور کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے بنیادی وجہ کیا ہے. برائے مہربانی مجھے اس سوال کا جواب تفصیل کے ساتھ دیا جائے مناسب تاریخی حوالوں اور ثبوت کے ساتھ۔ اور مہربانی فرما کر مجھے اس جنگ کے پیچھے چھپی ہوئی حقیقت کے بارے میں بتائیے اور اس بارے میں بھی رہنمائی فرمائیے کہ یزید کی اسلامی تاریخ میں کیا پہچان ہے؟ یہ ایک نازک مسئلہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

پڑھیے۔۔۔

کیا عالمی خلافت مسلمانوں کے مسائل کا حل ہے؟

السلام علیکم

میرا سوال یہ ہے کہ غامدی صاحب کیاسلام کے سیاسی نظام کے متعلق کیا راۓ ہے؟جتنا مجھے معلوم ہے اس کے مطابق غامدی صاحب سیاسی اسلام جیسے کسی تصور کو نہیں مانتے -اگر یہ بات درست ہے تو میرے دو سوال ہے:

  • 1.مجھے بحیثیت ایک عام آدمی ایسا لگتا ہے کہ اسلام کا سیاسی نظام اس وقت مسلمانوں کی ضرورت ہے – اگر ہم علمی بحث میں نہ بھی جائیں اور محض کامن سینس کی بنیاد پر بھی دیکھیں تو پوری دنیا میں اس وقت مسلمانوں کا جو حال ہے وہ شاید نہ ہوتا اگر ایک عالمی اسلامی ریاست موجود ہوتی- اور کئی احادیث میں بھی یہ آیا ہے کہ خلیفہ ڈھال (Shield) ہے – اس پر کیا کہیں گے؟
  • 2.ایک زمانے میں غامدی صاحب بھی اسلامی ریاست کے حامی تھے، پھر کیا وجہ ہوئی کہ ان کی راۓ میں 180 ڈگری تبدیلی آئی؟ اس وقت وہ کیوں ریاست کے حق میں تھے اور اب نہیں ہیں؟
    جزاک الله
پڑھیے۔۔۔