- TAGS:
- {tag} {/exp:tag:tags}
Browse by popular tags:
ablution abortion abu bakr abu talib abuse accountability accusation adam adult adultery agricultural land ahl al-ra’y ahl e bayt ahl e kitab ahmadi ahmadies aishah alcohol ali allahBrowse by categories:
اللہ تعالیٰ اور فرشتے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کون سا درود پاک پڑھتے ہیں؟ ہم جو درود ابراہیمی نماز میں پڑھتے ہیں
پڑھیے۔۔۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ اور اس کے فرشتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت بھیجتے ہیں، ایمان والو، تم بھی ان پر بہت زیادہ رحمت اور سلام بھیجو۔ میرا سوال یہ ہے کہ رسول اللہ پر درود تو ہم درود ابراہیمی کے ذریعے سے بھیجتے ہیں، لیکن سلام کے الفاظ کیا ہونے چاہییں؟
پڑھیے۔۔۔کثرت سے درود شریف پڑھنے کی دینی حیثیت کیا ہے؟ نیز جو فضائل و برکات اور کمالات درود شریف سے منسوب کیے جاتے ہیں، وہ کس حد تک درست ہیں؟
پڑھیے۔۔۔جاويد احمد غامدی صاحب نے ايك گفتگو ميں درود ابراہيمی كی اہميت بيان كی ہے۔ انہوں نے درود ابراہيمی اور كچھ دوسرے رائج درود مثلا درود تاج اور تنجينہ وغيرہ كے مابين فرق پر بھی بات كی ہے۔ ميں يہ چاہتا ہوں كہ آپ مدرجہ ذيل سوالات پر ايك تفصيلی جواب قرآن و سنت كی روشنی ميں ديں۔
درود كی حقيقت كيا ہے؟ كون سے درود الہامی اور كون سے انسانی ہيں؟ الله اور رسول صلی الله عليہ و سلم نے كب اور كو ن سے درود سكھائے ہيں؟ ہم درود آخر كيوں پڑھتے ہيں؟
پڑھیے۔۔۔کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں بتایا گیا ہو کہ اگر جمعہ کے دن عصر کے بعد مسجد میں اپنی جگہ بیٹھے بیٹھے 80 دفعہ مخصوص درود پڑ ھا جائے تو 80 برس کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور اتنے ہی سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے؟
پڑھیے۔۔۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہم یا رسول اللہ پکار سکتے ہیں ۔ اگر نہیں تو پھر مدینہ منورہ میں روضۂ رسول کے سامنے کھڑ ے ہو کر یا رسول اللہ پکارنا کیوں صحیح قرار دیا جاتا ہے ؟ براہِ کرم وضاحت کر دیں ۔
پڑھیے۔۔۔میں اندرونِ سندھ میں رہتا ہوں ، جہاں لوگ اسلام کے بارے میں بہت کم جانتے اور بہت کم واقفیت رکھتے ہیں۔ آج سے تقریباً 20 ، 30 سال پہلے میرے والد نے ہمارے پڑ وس میں ایک مسجد بنائی تھی۔ہم سالوں سے وہاں نماز پڑ ھ رہے تھے ، آج تک کسی نے یہ اعتراض نہیں کیا کہ جس طریقے سے نماز کے معاملات انجام دیے جاتے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہے ۔لیکن چند سال پہلے ہماری مسجد میں کچھ نئے لوگ آئے اور اُنہوں نے ہمیں نماز اور دیگر معاملات کی ادائیگی کے کچھ نئے طریقے سکھائے ، جس میں اذان و اقامت سے پہلے درود و سلام پڑ ھنا اور فرض نمازوں کے بعد بآوازِ بلند ذکر کرنا وغیرہ شامل ہے۔ اِن کا کہنا یہ تھا کہ یہ وہ اصل طریقہ ہے جس کے مطابق اللہ کے رسول کے دور میں اذان و اقامت کہی جاتی، نمازیں پڑ ھی جاتیں اور فرض نمازوں کے بعد ذکر کیا جاتا تھا۔ اِن باتوں کی وجہ سے مسجد میں آنے والے لوگوں کے درمیان بہت سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ، نمازیوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور مسلسل مزید کمی ہوتی جا رہی ہے ۔سوال یہ ہے کہ اِن معاملات میں صحیح اور مستند طریقہ کیا ہے اور کیا ہم یہ سارے نئے کام کر سکتے ہیں جو ہمیں سکھائے گئے ہیں؟
پڑھیے۔۔۔نماز میں تشہد میں درود و سلام پڑ ھا جاتا ہے ۔ نماز تو اول تا آخر اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اور حالتِ عبادت میں تو صرف اللہ تعالیٰ کے لیے عجز و انکسار زیبا ہے تو پھر نماز میں درود و سلام کیوں پڑ ھا جاتا ہے؟
پڑھیے۔۔۔