اہل کتاب کا ذبیحہ

قرآن مجید میں اہل کتاب کا ذبیحہ مسلمانوں کے لیے جائز قرار دیا گیا ہے۔ کیا آج کل کے اہل کتاب جو مشرکانہ عقائد رکھتے ہیں، ان کا ذبیحہ بھی مسلمانوں کے لیے جائز ہے؟

پڑھیے۔۔۔

ذبح کے وقت تکبیر کی کیسٹ چلانا

مغرب کے بعض ممالک میں حلال گوشت بیچنے والے اداروں میں ذبح کرنے کے طریقے میں دو مسائل سامنے آئے ہیں، ان پر آپ اپنی راے دیں:

ا۔ مرغیوں کو ذبح کرنے سے پہلے بجلی کا جھٹکا دیتے ہیں تاکہ وہ زیادہ بھاگ نہ سکیں، بعض اوقات کچھ جانور اس جھٹکے سے مر بھی جاتے ہیں۔

ب۔ جب انھیں ذبح کیا جاتا ہے تو اس وقت ذبح خانے میں تکبیر کے الفاظ پر مشتمل کیسٹ چلائی جاتی ہے۔

کیا ایسے اداروں کا تیار کردہ گوشت حلال ہے؟

پڑھیے۔۔۔

حالتِ احرام میں جانور ذبح کرنا

کیا حالتِ احرام میں کوئی شخص اپنی قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرسکتا ہے ؟

پڑھیے۔۔۔

غیر ذبیحہ کا گوشت

اسلام میں ان لوگوں کا کیا حکم ہے جو غیر مسلم ممالک میں رہتے ہیں اور غیر ذبیحہ کا گوشت کھاتے ہیں؟ کیا غیر مسلم ملکوں میں رہتے ہوئے بھی ہمیں کھانے کے لیے ذبیحہ ہی کا گوشت تلاش کرنا چاہیے؟ اور اگر وہ نہ مل سکے تو کیا کیا جائے؟

پڑھیے۔۔۔

سکھوں کا کھانا

ہمارے پڑ وسی سکھ ہیں کیا ہم ان کے برتن میں کھا سکتے ہیں؟ آج تک وہ جو کچھ بھیجتے رہے ہیں وہ ہم ان کا دل رکھنے کے لیے لے تو لیتے ہیں لیکن کھاتے نہیں ہیں۔

پڑھیے۔۔۔

اللہ کے نام کے بغیر ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت

UK کے ایک سفر میں ایک مسلمان دوست نے مجھ سے ایک سوال کیا کہ قرآن میں اس جانور کو تو حرام قرار دیا گیا ہے جس پر بوقتِ ذبح غیر اللہ کا نام لیا گیا ہو یا وہ اللہ کے علاوہ کسی اور کے لیے ذبح کیا گیا ہو، لیکن اگر صورتِ معاملہ یہ ہو کہ کسی جانور پر ذبح کے وقت نہ اللہ کا نام لیا جائے اور نہ ہی کسی اور کا، جیسے کہ UK وغیرہ میں جانوروں کو الیکٹریکل مشینوں یا اسی طرح کے دوسرے ذرائع سے ذبح کیا جاتا ہے ، تو ایسے جانوروں کا گوشت حلال ہو گا یا وہ بھی حرام ہو جائے گا؟ میں چونکہ کوئی ا سکالر یا عالم نہیں ہوں ، اس لیے اپنے دوست کو جواب دینے میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں؟

پڑھیے۔۔۔

ذبیحہ پر اللہ کا نام لینا

میں جمیکا میں رہتا ہوں اور میرا سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ضروری ہے کہ کسی مرغی یا گائے وغیرہ کو ذبح کرتے وقت اللہ اکبر کہا جائے ۔ جب آپ ایک مسلم ملک میں رہ رہے ہوتے ہیں تو مرغی اور گائے وغیرہ کا حلال گوشت حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا لیکن کیا یہ ضروری ہے کہ جب آپ کسی غیر مسلم ملک میں رہتے ہوں تب بھی آپ صرف وہی گوشت استعمال کریں جسے مسلمانوں کے طریقے سے حلال کیا گیا ہو؟ کیا ایسی کوئی صورت ہے کہ اس کے علاوہ حاصل کیا گیا گوشت استعمال کیا جا سکے ، اگر نہیں تو براہِ مہر بانی اس کی تفصیل سے آگاہ کیجیے؟

پڑھیے۔۔۔