- TAGS:
- {tag} {/exp:tag:tags}
Browse by popular tags:
ablution abortion abu bakr abu talib abuse accountability accusation adam adult adultery agricultural land ahl al-ra’y ahl e bayt ahl e kitab ahmadi ahmadies aishah alcohol ali allahBrowse by categories:
ہم یہ بات اپنے علما سے بچپن سے سنتے چلے آرہے ہیں کہ دین میں قرآن کریم کو حفظ کرنے کی فضیلت اتنی زیادہ ہے کہ حافظِ قرآن کے اہل خانہ اُس کی سفارش سے جنت میں داخل کردیے جائیں گے،اگرچہ وہ دوزخ کے مستحق ہی کیوں نہ ہوں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ دین میں حفظِ قرآن کی اِس غیر معمولی فضیلت کا اصل ماخذ اور حیثیت کیا ہے ؟ اور کیا واقعتا یہ دین میں ثابت بھی ہے؟
پڑھیے۔۔۔آیۃ الکرسی کی فضیلت سے متعلق بعض کتابوں میں یہ لکھا ہے کہ اِس کے پڑھنے والے کو یہ مقام حاصل ہوتا ہے کہ موت کے وقت اُس کی روح خود اللہ تعالٰی قبض کرتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ دین میں اِس فضیلت کا ماخذ کیا ہے اور کیا واقعتاً دین میں آیۃ الکرسی پڑھنے کی یہ فضیلت ثابت ہے؟
پڑھیے۔۔۔کہا جاتا ہے کہ رمضان المبارک کا ابتدائی حصہ رحمت ، درمیانی مغفرت اور اُس کا آخری حصہ اللہ تعالٰی کے ہاں آگ سے نجات کے ساتھ خاص ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ دین میں یہ بات کس بنیاد پر کہی جاتی ہے ؟ اِس کا ماخذ کیا ہے ؟ اور کیا واقعتاً یہ بات قرآن وحدیث سے ثابت ہے ؟
پڑھیے۔۔۔عشرۂ ذو الحج میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے روزے رکھنے کا عمل اگرچہ ثابت نہیں ہوتا ، لیکن کیا آپ کی قولی احادیث سے اِن دنوں میں روزوں کا اہتمام کرنے کی کوئی خاص اور متعین فضیلت بھی ثابت نہیں ہے؛جیساکہ عام طور بتایا جاتا ہے اِن ایام میں ایک روزے کا ثواب ایک سال کے روزوں کے برابر اور ہر رات کا قیام شب قدر کی رات کے قیام کے برابر ہے۔
پڑھیے۔۔۔حدیث سے یہ بات تو واضح ہے کہ عشرۂ ذو الحج میں کوئی بھی عملِ صالح علی العموم اہمیت وفضیلت رکھتا ہے ۔ لیکن احادیث کی روشنی میں کیا یہ بات پایۂ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ ذو الحج کے پہلے نو دنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاص اہتمام سے روزے رکھا کرتے تھے ، جیساکہ عام طور پر اِس بات کو شہرت حاصل ہے ۔
پڑھیے۔۔۔کیا ذو الحج کے پہلے عشرے کو دین میں کوئی خاص فضیلت حاصل ہے ؟
پڑھیے۔۔۔تین سال سے میرے ذہن میں ایک سوال ہے۔ میں نے انٹرنیٹ کے ذریعے کئی ایک علما سے اس کا جواب معلوم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ناکام رہی ہوں ، آج آپ سے یہ سوال کر رہی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا قرآن و حدیث میں ایسا کوئی حوالہ پایا جاتا ہے جس میں بتایا گیا ہو کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ سارے نبیوں میں سب سے اونچا ہے؟ میں نے ترجمے کے ساتھ قرآن ، صحیح بخاری اورصحیح مسلم کا مطالعہ کیا ہے لیکن مجھے کہیں کوئی ایسی بات نہیں ملی ، بلکہ بخاری و مسلم میں کئی ایک ایسی صحیح حدیثیں پڑ ھنے کو ملیں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’مجھے انبیا پر فضیلت مت دو‘ اور یہاں ہم نعتوں میں سنتے ہیں کہ ’سارے نبی تیرے در کے سوالی‘۔ کیا ہماری ذمہ داری نہیں ہے کہ ہم اپنے پیارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر عمل کریں؟ براہِ کرم حوالے کے ساتھ میرے سوال کا جواب دیں۔