قرآن مجید کی روشنی میں حدیث کی اہمیت

قرآن مجید کی روشنی میں حدیث کی اہمیت بیان فرما دیں؟

پڑھیے۔۔۔

کیا قرآن میں غلطیاں موجود ہیں

عیسائیوں نے انٹرنیٹ پر قرآن میں سے ایک ہزار غلطیاں نکالنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مثال کے طور پر انھوں نے ایک ہیڈنگ بنائی ہے کہ ’Who are the First Muslims‘ اور پھر کہا ہے کہ دیکھیں سورۂ انعام، آیت نمبر 14 کے مطابق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے مسلم ہیں، سورۂ اعراف آیت نمبر 143 کے مطابق حضرت موسیٰ علیہ السلام ، سورۂ شوریٰ آیت نمبر 51 کے مطابق آل فرعون کے جاود گر اورسورۂ بقرہ آیت نمبر 127 ، 236 کے مطابق حضرت ابراہیم علیہ السلام ۔ سوال یہ ہے کہ عیسائی قرآن میں جو یہ تضاد دکھا رہے ہیں آیا یہ سچ ہے؟یہ آیات واقعی یہ بیان کر رہی ہیں یا ان کو out of context بیان کیا جا رہا ہے؟

پڑھیے۔۔۔

قرآن کے ہر حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں

ہمارے ہاں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ قرآن مجید کو سمجھے بغیر پڑھنے سے بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔ اس کے استدلال میں یہ حدیث پیش کی جاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی شخص 'الم' پڑھتا ہے تو اس کے چونکہ تین حروف ہیں، اس لیے اسے تیس نیکیاں ملیں گی۔ کیا قرآن کو بے سوچے سمجھے پڑھنے سے ثواب ملتا ہے اور اگر نہیں ملتا تو پھر اس حدیث کی کیا وضاحت کی جا سکتی ہے؟

پڑھیے۔۔۔

قرآن کا صرف اردو ترجمہ پڑھنے کا اجر

اگر کوئی شخص عربی پڑھنا نہیں جانتا اور قرآنِ مجید کا صرف اردو ترجمہ پڑھ سکتا ہے تو کیااسے اتنا ہی ثواب ملے گاجتنا عربی میں قرآن کی تلاوت کرنے والے کو ملتا ہے؟

پڑھیے۔۔۔

معوذتین قرآن کا حصہ

کیا یہ بات صحیح ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود سورہ فلق اور سورہ ناس کو قرآن مجید کا حصہ نہیں سمجھتے تھے؟

پڑھیے۔۔۔

ترجمہ قرآن

میں نے بعض لوگوں سے یہ سنا ہے کہ قرآن کا پہلا ترجمہ فارسی میں ہوا تھا اور پھر اسی فارسی ترجمے سے باقی تمام ترجموں میں رہنمائی لی گئی، جس کی وجہ سے ایرانیوں کے خیالات اور ان کے عقائد قرآن کے اُن ترجموں میں شامل ہو گئے ہیں، چنانچہ یہ ترجمے قابل اعتبار نہیں ہیں، خصوصاًجبکہ ہم لوگ عربی زبان سے بھی ناواقف ہیں۔ کیا یہ بات آپ کے خیال میں درست ہے؟

پڑھیے۔۔۔

قرآن فہمی کے متعلق اختلاف راے

جاوید احمد صاحب غامدی علامہ پرویز صاحب کی قرآن فہمی سے کس حد تک متفق ہیں ؟ علماے کرام نے پرویز صاحب پر کفر کے بہت فتوے لگائے تھے ، غامدی صاحب کی پرویز صاحب کے بارے میں کیا راے ہے ، کیا وہ صحیح تھے یا غلط؟

پڑھیے۔۔۔

قرآن دین کا تنہاماخذ

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو ایک کامل کتاب قرار دیا ہے اور اس میں ہر چیز کو تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے، جیسا کہ بعض علما مختلف آیات کے حوالے سے یہ بیان کرتے ہیں۔ اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر قرآن مجید کے ساتھ کسی اور چیز کو دین کا ماخذ بنانے کی کیا ضرورت ہے؟

پڑھیے۔۔۔

صحابۂ کرام کی صحیح تصویر

صحابہ کی جو تصویر ہمیں قرآن میں دکھائی دیتی ہے، وہ بہت خوب ہے اور بہت عمدہ ہے، لیکن انھی حضرات کی جو تصویر ہمیں تاریخ کے آئینے میں نظر آتی ہے، وہ بہت افسوس ناک اور بہت تکلیف دہ ہے، اس تصویر میں یہ لوگ بعض موقعوں پر عام انسانی صفات سے بھی عاری دکھائی دیتے ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے ؟

پڑھیے۔۔۔

آسمانی کتابوں کا نزول

تورات الواح کی شکل میں نازل ہوئی تھی اور قرآن بتدریج نازل ہوا تھا۔ سوال یہ ہے کہ انجیل کیسے نازل ہوئی تھی؟

پڑھیے۔۔۔

قول اور کلام میں فرق

میرا سوال یہ ہے کہ قرآن میں عربی زبان کا لفظ قول اور لفظ کلام آیا ہے۔ ان دونوں کی وضاحت مطلوب ہے، اور ان دونوں میں باہمی فرق بھی واضح فرما دیں۔

پڑھیے۔۔۔

قراٰن مجید کلام اللہ یا قول رسول؟

میرا سوال یہ ہے کہ علماء قرآن مجید کو کلام اللہ کیوں کہتے ہیں۔ جب کہ قرآن میں اسے واضح طور پر

 "انه لقول رسول کريم" 

کہا گیا ہے؟ برائے مہربانی میری کم علمی درگزر فرمائیں اور اس قول خدا کی وضاحت اپنے نقطہ نظر سے فرمائیں۔

پڑھیے۔۔۔

تدبر قرآن

تدبر قرآن سے متعلق ایک سوال میرے ذہن میں ہے اور مجھے اس سوال کے بارے میں ابھی تک کسی سے صحیح رہنمائی نہیں ملی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا تدبر قرآن میں صفات کے مختلف اوزان میں پایا جانے والا مبالغے اور شدت کا فرق زیر بحث آیا ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے میری رہنمائی فرمائیے۔

پڑھیے۔۔۔

قرآن ایک نظام

میں اسلام سے متعلق مختلف کتابیں پڑھتا رہتا ہوں۔ آج کل میں پرویز صاحب کی کتابیں پڑھ رہا ہوں۔ کیایہ بات درست ہے کہ قرآن ایک نظام ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے دیا ہے؟

پڑھیے۔۔۔

کاغذ پر قرآن کیوں نہیں لکھا گیا؟

کہتے ہیں کہ قرآن سے پہلے بھی تورات اور انجیل وغیرہ کتابی شکل میں موجود تھیں۔ اگر کاغذ ایجاد ہو چکا تھا تو پھر قرآن کیوں کھجور کے پتوں اور پتھروں وغیرہ پر لکھا جاتا تھا؟

پڑھیے۔۔۔

حدیث اور قرآن میں تضاد

اگر کوئی حدیث قرآن کے مضمون سے ٹکرا رہی ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

پڑھیے۔۔۔

قرآن اور حدیث

قرآن کے مقابلے میں حدیث کا کیا رتبہ ہے؟ کیا حدیث قرآن کی آیت کا متبادل ہو سکتی ہے؟

پڑھیے۔۔۔

ترتيب و جمع قرآن کے متعلق قرآن كا بيان

فتعلی الله الملك الحق ولا تعجل بالقرآن من قبل أن يقضی اليك وحيه وقل رب زدنی علما

پس اللہ بادشاہ حقیقی بہت برتر ہے۔ تم قرآن کے لیے، اپنی طرف اس کی وحی پوری کیے جانے سے پہلے، جلدی نہ کرو اور دعا کرتے رہو کہ اے میرے رب میرے علم میں افزونی فرما۔


اس جامع آیت کے حوالے سے میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ علوم میں کوئی آدمی کامل نہیں ہوتا۔ یہی رائے رکھتے ہوئے میں کسی سے سوال کرتا ہوں۔


میں جاوید احمد غامدی صاحب سے جمع قرآن کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔


کیا قرآن مجید میں کوئی ایسی آیت ہے جو یہ بات بیان کرتی ہو کہ جس ترتیب سے موجودہ قرآن مجید ہے اسی ترتیب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی مدون ہوا تھا۔


مزید برآں آپ ان روایات پر بھی اپنی قیمتی رائے سے مستفیض فرمائیں جو قرآن مجید کے دو طرح سے مرتب ہونے کو بیان کرتی ہیں۔ایک حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی مقرر کردہ کمیٹی کی ترتیب جس پر اب یہ قرآن مروج ہے۔ دوسرے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ترتیب جس میں انھوں نے زمانہ نزول کے حوالے سے تاریخی ترتیب سے قرآن مرتب کیا تھا۔
اب جب میں قرآن مجید سے استفادہ کرتا ہوں تو مجھے نزولی ترتیب کی معلومات بہت مفید لگتی ہیں۔ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ کسی حکم فلاں موقع پر نازل ہونے کی حکمت کیا تھی اور اس میں تدریج کے کیا پہلو پیش نظر تھے۔

پڑھیے۔۔۔

قرآنِ مجید میں گرامر اور املا کی غلطی کا دعوی

quranڈاکٹر طہ حسین (وزیر تعلیم مصر) کی کتابوں میں ذکر ملتا ہے کہ قرآن مجید میں املا اور گرامر کی غلطیاں ہیں۔ کچھ اور محقیقین نے بھی اس طرح کے دعوے کیے ہیں۔اس ہرزہ سرائی کی کیا حقیقت ہے؟

پڑھیے۔۔۔

قرآن اور احادیث نبوی میں نماز کا طریقہ

کیا قرآن اور احادیث نبوی میں نماز کا طریقہ ہے؟ اگر ہے تو برائے مہربانی قرآن کی آیت مع سورہ نمبر اور احادیث نبوی مع نمبر و حوالہ ارسال کردیجئے۔

پڑھیے۔۔۔