گھر میں كتےاور تصوير

میرا یہ سوال حال ہی میں دیے گئے ایک سوال کے جواب کے متعلق ہے جو کہ کتوں کو گھر میں رکھنے کی ممانعت کے بارے میں المورد ویب سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس جواب میں جس حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے اس کے مطابق فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس گھر میں کتوں کے علاوہ کسی جاندار چیز کی تصویر ہوااور ایسا شخص ہو جس پر غسل واجب ہو۔ مہربانی فرما کر گھر میں تصویر رکھنے کی ممانعت کے بارے میں بھی میری رہنمائی فرمائیے۔ اور ساتھ میں یہ وضاحت بھی کیجیے کہ اس گھر میں فرشتے کیوں نہیں آتے جس میں کوئی ایسا شخص موجود ہو جس پر غسل واجب ہو۔

پڑھیے۔۔۔

کتے کی موجودگی میں فر شتے کا گھرمیں نہ آنا

غامدی صاحب نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ کہا ہے کہ ایسی کوئی حدیث موجود ہی نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ ''جس گھر میں کتا ہو، اس میں خدا کے فرشتے داخل نہیں ہوتے''، حالانکہ مشکوٰۃ میں اس مضمون کی درج ذیل حدیث موجود ہے:

''حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر، کتا یا جنبی شخص ہو۔''

براہ مہربانی صحیح نقطہ نظر کی وضاحت کر دیں

پڑھیے۔۔۔

کتے کی موجودگی میں فرشتے کا گھرمیں نہ آنا

غامدی صاحب نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ کہا کہ ایسی کوئی حدیث موجود ہی نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ ''جس گھر میں کتا ہو، اس میں خدا کے فرشتے داخل نہیں ہوتے''، حالانکہ'' مشکوٰۃ'' میں اس مضمون کی درج ذیل حدیث موجود ہے:

'' حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر، کتا یا جنبی شخص ہو۔''

براہ مہربانی صحیح نقطہ نظر کی وضاحت کر دیں۔

پڑھیے۔۔۔

پالتو کتوں کا رکھنا

میں گھر میں پالتو کتے رکھنے سے متعلق چند سوالات پوچھنا چاہتا ہوں۔ ریحان یوسفی صاحب نے ایک سوال کے جواب میں یہ کہا ہے کہ پالتو کتوں کو رکھنے میں کوئی برائی نہیں اور نبی صلی اللہ کے دور میں اس کام کو ممنوع اس لیے کیا گیا تھا کہ اس دور میں ایک بیماری تھی جو کہ کتوں کی وجہ سے پھیلتی تھی۔ اب ان کی اس رائے کے بارے میں میرا یہ سوال ہے کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں کتوں پر پابندی اس بیماری کی وجہ سے تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو حفاظت کے لیے رکھنے کی اجازت کیوں دی تھی؟ اس طرح بیماری ان دوسرے کتوں پر بھی پہنچ سکتی تھی۔ دوسرا یہ کہ کیا آپ اس حدیث کا حوالہ دے سکتے ہیں جس میں اس بیماری کا ذکر موجود ہو جو کتوں کی وجہ سے پھیلتی تھی؟

ایک اور جواب رفیع مفتی صاحب نے دیا ہے جس کے نقطہ نظر سے کتوں کو پالتو جانور کی حیثیت سے گھر میں نہیں رکھا جا سکتا لیکن حفاظت کی خاطر رکھا جا سکتا ہے یا پھر شکار کے مقصد سے۔ تو یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتے کو پالتو جانور کی حیثیت سے کیوں نہیں رکھا جا سکتا جب کہ بلی کو رکھا جا سکتا ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

پڑھیے۔۔۔

کتا پالنا

میرے شوہر کتے کو بطور پالتو جانور گھر میں رکھنا چاہتے ہیں ، لیکن میں نے سنا ہے کہ وہ ناپاک جانور ہے ۔براہِ مہربانی بتائیے کہ کیا ہم کتے کو پال سکتے ہیں یا نہیں ؟

پڑھیے۔۔۔