Search

ہمارے ساتھ برا کیوں ہوتا ہے ؟

سوال:

جواب:

اللہ تعالیٰ نے یہ دنیاآزمایش کے اصول پرتخلیق کی ہے ۔یہ آزمایش کبھی صبرجانچنے کے لیے ہوتی ہے اورکبھی شکر۔ یہاں انسان کواس کے اچھے اعمال کی جزاملنا یقینی نہیں ہے ۔اس لیے اس میں انسان سے مطلوب یہی ہے کہ جائز مقاصد کے حصول کے لیے وہ اپنی حدتک عقلی وجسمانی قوتیں اوروسائل صرف کر دے اوراس کے بعدخیروبرکت چاہتے ہوئے نتائج اللہ تعالیٰ پرچھوڑ دے ۔نتائج ہمیشہ خداکی طرف سے آتے ہیں ، جوخداکی حکمت، رحمت اورعدل کے لحاظ سے کبھی مثبت ہوتے ہیں اورکبھی منفی۔اگرمثبت ہوں توانسان کوخداکاشکرادا کرناچاہیے اورمنفی ہونے کی صورت میں خداسے مغفرت طلب کرتے ہوئے اپنی جدوجہدجاری رکھنی چاہیے ۔بعض اوقات برے حالات کا عرصہ طویل ہوجاتا ہے لیکن اگرانسان ثابت قدمی سے کھڑ ا رہے تویہ اس کے لیے جہاں بڑ ے اخروی اجرکاباعث بنتا ہے وہاں اس کے ساتھ ساتھ بسا اوقات اللہ تعالیٰ اسے دنیاہی میں اس کے صبرکابہترین صلہ بھی عطا کر دیتے ہیں ۔

آپ کے بھائی کوچاہیے کہ وہ اپنی گذشتہ کارکر دگی کاجائزہ لیں اوراگرکوئی کمی یاکوتاہی رہ گئی ہوتواس کا ازالہ کرتے ہوئے ان حالات میں ثابت قدمی سے کھڑ ے رہیں اوراللہ تعالیٰ سے بہترحالات کی دعا کرتے رہیں ۔یہ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمپنی ہی میں اچھے حالات پیدا کر دیں یاپھرکوئی بہتر راستہ کھول دیں ۔

Source: http://www.urdu.understanding-islam.com

Rehan Ahmed Yusufi