Urdu Q&A
Search
کسی اچھے کام کے ليے جھوٹ بولنا
سوال:
جواب:
جھوٹ بولنا ایک ناپسندیدہ چیز ہے ، اس سے حتی الامکان بچنا چاہیے ۔کسی خیر کے کام میں اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہیں تو نام چھپایا جا سکتا ہے یا اسے مبہم بھی رکھا جا سکتا ہے ، اس کے لیے جھوٹ بولنا ضروری نہیں ۔بہت سے حکیمانہ طریقے ایسے ہوتے ہیں جن سے کام بھی ہوجاتا ہے اور بات بھی رہ جاتی ہے ۔ انھیں اختیار کرنا چاہیے ۔
سیدھے ہاتھ کی نیکی کی خبر الٹے ہاتھ کو نہ ہوكا مطلب بھی یہي ہے کہ اپنی نیکی کا شہرہ نہ کریں ، بات لوگوں میں نہ پھیلائیں اور یہ مطلب نہیں ہے کہ غلط بیانی سے کام لے کر اپنا نام چھپائیں ۔