اپنی زبان میں نماز پڑھنا
سوال:
کیا مسجدوں میں نماز، نمازیوں کی اپنی زبان میں پڑھائی جا سکتی ہے؟
جواب:
نہیں، یہ درست نہیں ہے، کیونکہ نماز میں سورہ فاتحہ اور قرآن مجید کے کچھ حصے کی تلاوت کا حکم ہے۔ یہ دونوں عربی زبان میں ہیں، لہٰذا یہ چیزیں تو عربی ہی میں پڑھنی ہوں گی، کیونکہ ترجمہ قرآن، قرآن نہیں ہوتا۔
البتہ وہ اذکار اور دعائیں جو امام اور مقتدی اپنے اپنے طور پر پڑھتے ہیں، وہ استاذ محترم جاوید احمد صاحب غامدی کی راے کے مطابق اپنی زبان میں پڑھی جا سکتی ہیں۔