بیرونِ ملک بذریعہ ہنڈی رقم بھجوانا
سوال:
کیا بیرونِ ملک اپنی رقم بذریعہ ہنڈی بھجوائی جا سکتی ہے؟ اس کی ضرورت اس لیے پڑتی ہے کہ بینک بالعموم ڈالر یا درہم کا ریٹ کم کر کے اور تاخیر سے ادائیگی کرتے ہیں۔
جواب:
اس معاملے کا تعلق دین یا شریعت سے نہیں، بلکہ ملکی قانون سے ہے۔ اگر ملکی قانون میں اس کی گنجایش ہے تو آپ یہ طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔ اگر ملکی قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے تو پھر ہر گز یہ طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ملکی قانون کی خلاف ورزی جس طرح نظمِ ریاست میں جرم ہے ، اسی طرح شریعت میں بھی جرم ہے۔