ڈپريشن ميں طلاق دينا

سوال:

ميرے شوہر ڈپريشن کے مريض ہيں۔ انھوں نے مجھ سے جھگڑتے ہوئے ميرے مطالبے پر تين بار طلاق کے الفاظ ادا کر ديے۔ اس کے بعد انھوں نے رجوع کر ليا اور مجھے يہ بتايا کہ انہوں نے طلاق کے الفاظ ارادۃً ادا ہي نہيں کيے تھے، بلکہ صرف مجھے ڈرانے کے ليے يہ الفاظ بولے تھے اور ان کے علم کے مطابق قرآن مجيد کے نزديک اس طرح سے طلاق واقع نہيں ہوتي۔ پھر جب بعض علما سے رجوع کيا گيا تو انھوں نے يہ فتوي ديا ہے کہ اس صورت ميں ايک طلاق واقع ہو چکي ہے۔ طلاق کے اس واقعے کو گزرے چار سال ہو چکے ہيں۔ ميں اس کے بارے ميں غامدي صاحب کي رائے جاننا چاہتي ہوں۔


جواب:

استاذ محترم غامدي صاحب نے آپ کا يہ واقعہ پڑھ کر فرمايا ہے کہ اگر آپ کے شوہر کا يہ بيان کہ "ميں نے طلاق کے الفاظ ارادۃً ادا ہي نہيں کيے تھے ، بلکہ صرف تمھيں ڈرانے کے ليے بولے تھے" بالکل درست اور ہر شک و شبہ سے بالا ہے ، يعني وہ حلفاً ايسا کہہ سکتے ہيں تو پھر صحيح بات يہ ہے کہ يہ طلاق واقع ہي نہيں ہوئي۔ چنانچہ آپ تسلي سے ان کے ساتھ زندگي بسر کريں۔

البتہ اگر دوسروں کي باتوں يا کسي اور وجہ سے آپ خود کسي تردد ميں مبتلا ہيں تو پھر آپ کے ليے يہ بات شايد بہتر ہو گي کہ آپ ايک طلاق واقع ہونے والا فتوي تسليم کرتے ہوئے احتياطا اپنے شوہر سے دوبارہ نکاح کر ليں۔ تاہم يہ واضح رہے کہ يہ کوئي فقہي و شرعي حل نہيں ہے ، بلکہ اس تجويز کا مقصد محض آپ کے تردد کو دور کرنا ہے۔

answered by: Rafi Mufti

About the Author

Muhammad Rafi Mufti


Mr Muhammad Rafi Mufti was born on December 9, 1953 in district Wazirabad Pakistan. He received formal education up to BSc and joined Glaxo Laboratories Limited. He came into contact with Mr Javed Ahmad Ghamidi in 1976 and started occasionally attending his lectures. This general and informal learning and teaching continued for some time until he started regularly learning religious disciplines from Mr Ghamidi in 1984. He resigned from his job when it proved a hindrance in his studies. He received training in Hadith from the scholars of Ahl-i Hadith School of Thought and learned Fiqh disciplines from Hanafi scholars. He was trained in Arabic language and literature by Javed Ahmad Ghamidi. He is attached to Al-Mawrid from 1991.

Answered by this author