گالی دینے سے وضو ٹوٹنا
سوال:
کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:
گالی دینا بجائے خود اچھی بات نہیں ہے ۔ گالی دینے سے اگرچہ وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن اگر کوئی شخص گالیاں دے کر نماز کے لیے کھڑا ہو گیا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جتنا زیادہ پاکیزہ ہو کر خدا کے حضور میں کھڑا ہو گا، اس کی نماز اتنی ہی مقبول ہو گی۔ اس وجہ سے بہتر یہی ہے کہ وہ دوبارہ وضو کر لے۔