ابن تیمیہ
سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ عالم دین ابن تیمیہ کیسے اپنے وقت کے ایک اہم سکالر تھے؟ کیا وہ ایک متنازعہ عالم تھے جیسے کہ ان کے wikipedia page پر بتایا گیا ہے؟ اور کیا وہ شیعہ فرقہ کے حامیوں میں سے ہیں؟ اورکیا کوئی ایسی کتاب ہے جس میں ان کی شخصیت کے بارے میں معلوم کیا جا سکے؟ وہ کون تھے؟ برائے مہربانی میرے ان سوالوں کا جواب عنایت فرمائیں۔
جواب:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنے عہد میں دین وشریعت کے نام پر موجود بہت سے تصورات اور ان تصورات کے علم بردار طبقات کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ انھوں نے تقلید جامد کے طریقے پر تنقید کی اور صوفیا کے رواج دیے ہوئے بہت سے تصورات اور اعمال کو قرآن وسنت کے خلاف قرار دیا۔ اسی طرح انھوں نے روافض کے اعتقادات اور استدلالات پر بھی تفصیلی تنقید کی جو ان کی کتاب منہاج السنہ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کے مذکورہ اصلاحی کردار کی وجہ سے اس وقت کے مقلد علما اور صوفیا کا حلقہ ان کے خلاف ہو گیا اور انھیں سخت رد عمل اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔
امام ابن تیمیہ کے حالات اور خدمات کے مطالعہ کے لیے اردو زبان میں درج ذیل کتب کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے
١۔ ابن تیمیہ از محمد یوسف کوکن عمری
٢۔ امام ابن تیمیہ از علامہ محمد ابو زہرہ
٣۔ تاریخ دعوت وعزیمت از مولانا سید ابو الحسن علی ندوی