انفرادی جہاد

سوال:

موجودہ ظروف وشرائط میں آپ امریکا کے خلاف جہاد افغانستان کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟ کیا اس کو جہاد کہہ سکتے ہیں؟ کیا کسی خاص شرائط میں انفرادی جہاد جائز ہے؟ مثلاً کسی اسلامی ملک پر کافر یلغار کریں اور حکومت وقت بزدل ہو کر کفار کی ہم نوا ہو جائے۔ اس صورت حال میں دین کا تقاضا کیا ہے؟


جواب:

ہماری راے میں حالات خواہ کچھ بھی ہوں ، انفرادی جہاد جائز نہیں ہے۔ حکومت کا بزدل ہونا یا جہاد کی ذمہ داری ادا نہ کرنا کسی مسلمان کو اس کا مکلف نہیں ٹھہراتا کہ وہ خود جہاد کرنے لگے۔ اس کا کام صرف یہ ہے کہ وہ حکومت کو اس کی ذمہ داری ادا کرنے پر آمادہ کرے اور جب تک حکومت آمادہ نہ ہو ، کوئی قدم آگے نہ بڑھائے۔ سیاسی گروہوں کی سیاسی جدوجہد دنیوی سیاست ہے ، اسے خواہ مخواہ دینی عنوانات دینے سے صورت حال پیچیدہ ہوتی ہے۔ اسلامی جہاد صرف وہ ہے جو باقاعدہ حکومت کے تحت کسی ظلم کے استیصال کے لیے ہو یا مسلم وطن کے دفاع کے لیے کیا جائے۔ باقی رہی سیاسی جدوجہد تو اس کے لیے کسی کی جان لینا دین کی رو سے جائز نہیں۔ مزیدبراں امت مسلمہ کی حالت زار کے پیش نظرتدبیر کی سطح پر بھی یہ نقصان کا باعث ہے اور منزل دور سے دور ہوتی جارہی ہے۔

answered by: Talib Mohsin

About the Author

Talib Mohsin


Mr Talib Mohsin was born in 1959 in the district Pakpattan of Punjab. He received elementary education in his native town. Later on he moved to Lahore and passed his matriculation from the Board of Intermediate and Secondary Education Lahore. He joined F.C College Lahore and graduated in 1981. He has his MA in Islamic Studies from the University of Punjab. He joined Mr Ghamidi to learn religious disciplines during early years of his educational career. He is one of the senior students of Mr Ghamidi form whom he learnt Arabic Grammar and major religious disciplines.

He was a major contributor in the establishment of the institutes and other organizations by Mr Ghamidi including Anṣār al-Muslimūn and Al-Mawrid. He worked in Ishrāq, a monthly Urdu journal, from the beginning. He worked as assistant editor of the journal for many years. He has been engaged in research and writing under the auspice of Al-Mawrid and has also been teaching in the Institute.

Answered by this author