انسانی عقل سے خدا کا وجود جاننا

سوال:

آپ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام کی بنیاد علم و عقل کے مسلمات پر ہے ۔ مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس کائنات کا خالق ایک خدا ہے ۔ کیا یہ بات ہم اپنی عقل سے جان سکتے ہیں؟


جواب:

اس کائنات کا ذرہ ذرہ یہ گواہی دے رہا ہے کہ اس کائنات کی تخلیق میں ایک Intelligent Designموجود ہے ۔ ایسا کارٹون فلموں کے علاوہ کبھی نہیں ہوتا ہے کہ ریت، سیمنٹ اور دیگر عمارتی اشیا کو ہوا میں اچھال دیا جائے اور جب وہ زمین پر گریں تو خود بخود تاج محل کی شکل اختیار کر لیں ۔ ایسا بھی کبھی نہیں ہوتا کہ روشنائی کو اچھالا جائے اور جب وہ گرے تو غالب کی کسی غزل کی شکل نمودار ہوجائے ۔ کیا اس کائنات میں ایسا ہے؟ اگر یہ کائنات خود بخود بن گئی ہوتی تو اس کی کہکشائیں ، ستارے اور سیارے یوں متعین قوانین کے مطابق حرکت نہ کر رہے ہوتے، سورج سے زمین پر ناپ تول کر اتنی توانائی نہ پہنچتی جو زندگی کے لیے ضروری ہے ، بارشیں صرف اس کرۂ ارض ہی پر نہ برستیں ، انسان اور دیگر حیوانات کے ہاضمے ، دورانِ خون اور اعصاب کے نظام اتنی ترتیب سے کام نہ کر رہے ہوتے اور پودے آکسیجن ہی خارج کر کے کاربن ڈائی آکسائیڈ ہی جذب نہ کر رہے ہوتے ۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ اسے یوں بیان کرتا ہے :

"بے شک آسمان وزمین کی پیدائش، دن و رات کی تبدیلیوں ، کشتیوں کا سمندروں میں لوگوں کے فائدے کے لیے چلنا، اللہ تعالیٰ کا آسمان سے پانی اتار کر اس کے ذریعے مردہ زمین کو زندہ کرنا، اس میں ہر طرح کے جانوروں کو پھیلانا، ہواؤں کی گردش اور بادل جو کہ زمین و آسمان کے درمیان مسخر ہیں ، ان سب میں عقل مندوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔" (بقرہ2: 164)

اس کائنات کو کیسی ذہانت سے ڈیزائن کر کے بنایا گیا ہے اس حقیقت سے ایک کسان سے لے کر بڑ ے سے بڑ ا سائنس دان واقف ہے ۔ اس لیے کوئی بھی معقول انسان خدا کے وجود سے انکار نہیں کرسکتا۔ ہاں کوئی اپنی خواہشات پر پابندیوں سے بچنے کے لیے خدا کے وجود کا انکار کر سکتا ہے لیکن کوئی بھی غیر جانب دار انسان اسے معقولیت سے تعبیر نہیں کرسکتا۔

answered by: Rehan Ahmed Yusufi

About the Author

Rehan Ahmed Yusufi


Mr Rehan Ahamd Yusufi started his career as a teacher and an educationist after obtaining Masters Degrees in Islamic Studies and Computer Technology from the Karachi University with distinction. He started his professional career by serving as a system analyst in a commercial organization. In 1997 he joined service in Saudi Arabia and later immigrated to Canada. 

Mr Rehan Ahmad Yusufi has been attached to people of learning from the beginning of his education career. In 1991, he was introduced to Mr Javed Ahmad Ghamid, a Pakistani religious scholar. After his return from Canada in 2002, Mr Yusufi joined Al-Mawrid, a Foundation for Islamic Research and Education, founded by Mr Ghamidi. Presently Mr Yusufi is an Associate Fellow at Al-Mawrid. His job responsibilities include propagation and communication of the religion as well as religious and moral instruction of people. He is heading a training center in Karachi which offers moral training and religious education to the masses.

Mr Rehan Ahamd Yusufi has very important works and booklets to his credit. The most important of his works include Maghrib sai Mashriq Tak, Urooj-o-Zawaal ka Qanoon awr Pakistan, and Wuhi Rah Guzar. He is also the Chief Editor of the Da’wah edition of the monthly Ishraq published from Karachi. The journal is also published online on its site http://www.ishraqdawah.com

Answered by this author