اقامتِ دین کا مفہوم
سوال:
قرآنِ مجید کی اصطلاح اقامتِ دین کا کیا مفہوم ہے؟
جواب:
اقامتِ دین کا مفہوم ہے دین کو پوری طرح اختیار کرنا ۔ یعنی دین کو اس کی روح اور اس کے قالب کے لحاظ سے اپنا لینا۔ اقامتِ دین کے الفاظ میں لفظِ اقامت کے وہی معنی ہیں جو اقامتِ صلوٰۃ میں اس لفظ کے ہیں۔تاریخِ اسلام کے جید علما نے ہر زمانے میں ان الفاظ کے یہی معنی بیان کیے ہیں۔ موجودہ زمانے میں بعض اہلِ علم نے ان الفاظ سے مختلف معنی اخذ کرنے کی جو کوشش کی ہے ، وہ محض غلط فہمی پرمبنی ہے۔