معجزات پر ایمان

سوال:

کل کتنے معجزات پر ایمان لانا ضروری ہے جن کی تاویل ناممکن ہے؟ کیا قرآن میں یہ نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معجزات عطا نہیں کیے گئے۔ قرآن کی کس آیت میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معجزات عطا کیے گئے ہیں؟


جواب:

قرآن مجید میں متعدد مقامات پر کفار اور یہود کے اس نوعیت کے مطالبات زیر بحث آئے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خارق عادت امور صادر ہوں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے جواب میں قرآن مجید ہی کو پیش کیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دعواے نبوت کے اثبات کے لیے حسی معجزات نہیں دیے گئے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی خارق عادت واقعات سے بالکلیہ خالی ہے۔ شق قمر قرآن مجید میں بیان ہوا ہے۔ بعض سچی پیشین گوئیاں قرآن میں مذکور ہیں۔ احادیث میں متعدد خارق عادت واقعات مذکور ہیں۔ آپ نے ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد رکھی۔ یہ واقعہ ہر اعتبار سے ایک معجزہ ہے۔


جو واقعات اخبار آحاد سے نقل ہو رہے ہیں، ان پر محدثانہ تنقید تو ہوسکتی ہے، لیکن بطور اصول ان کے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

answered by: Talib Mohsin

About the Author

Talib Mohsin


Mr Talib Mohsin was born in 1959 in the district Pakpattan of Punjab. He received elementary education in his native town. Later on he moved to Lahore and passed his matriculation from the Board of Intermediate and Secondary Education Lahore. He joined F.C College Lahore and graduated in 1981. He has his MA in Islamic Studies from the University of Punjab. He joined Mr Ghamidi to learn religious disciplines during early years of his educational career. He is one of the senior students of Mr Ghamidi form whom he learnt Arabic Grammar and major religious disciplines.

He was a major contributor in the establishment of the institutes and other organizations by Mr Ghamidi including Anṣār al-Muslimūn and Al-Mawrid. He worked in Ishrāq, a monthly Urdu journal, from the beginning. He worked as assistant editor of the journal for many years. He has been engaged in research and writing under the auspice of Al-Mawrid and has also been teaching in the Institute.

Answered by this author