نمازي کے آگے سے گزرنے کا فاصلہ
سوال:
نمازي کے آگے سے گزرنا گناہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ کتنا فاصلہ ہے کہ جس کے بعد نمازي کے آگے سے گزرا جا سکتا ہے؟
جواب:
نمازي کي سجدے تک کي جگہ سے گزرنا گناہ ہے۔ اگر اس نے اپنے آگے کوئي نشان قائم کر رکھا ہے تو اس کے پرے سے گزرا جا سکتا ہے ، خواہ يہ نشان ايک چھڑي کھڑي کر کے ہی قائم کيا گيا ہو۔ اگر ايسا کوئي نشان قائم نہ کيا گيا ہو تو سجدے کي جگہ چھوڑ کر گزرا جا سکتا ہے۔ اگر اتنا فاصلہ رکھا جائے جس سے نمازي کو کوئي الجھن پيش نہ آئے تو زيادہ بہتر ہے۔