قضا نماز عشا کي رکعات
سوال:
عشاء کي نماز قضا ہو جائے تو چار رکعت پڑھني ہيں يا وتر ملا کر سات رکعت؟
جواب:
ہمارے نزديک وتر کي نماز تہجد کي نماز ہے۔ يہ نبي صلي اللہ عليہ وسلم پر لازم تھي ليکن دوسرے مسلمانوں کے ليے يہ نفل نماز ہے۔ اس کي بہت فضيلت ہے اس ليے اسے ان لوگوں کي سہولت کے ليے جو رات کو اٹھ نہيں سکتے عشا کے ساتھ پڑھنے کي اجازت دے دي گئي ہے۔ اگر عشا کي نماز قضا ہو جائے تو اصلاً صرف فرض نماز ہي کي قضا ہوتي ہے۔ نفلي نمازوں کي کوئي قضا نہيں ہوتي۔ البتہ اگر آپ وتربھي پڑھ ليں تو يہ اچھا ہے۔