رفع یدین
سوال:
نماز میں رفع یدین کے بارے میں آپ کا کیا نقطۂ نظر ہے؟ بعض لوگوں کے نزدیک یہ صحیح احادیث سے ثابت ہے اورقرآنِ مجید میں بھی اس کے خلاف کوئی بات نہیں ہے، وضاحت فرما دیجیے؟
جواب:
میرے نزدیک صرف وہی چیزیں سنت کی حیثیت رکھتی ہیں جو صحابۂ کرام کے اجماع سے ہم تک منتقل ہوئی ہیں۔ ہم انھی چیزوں پر اصرار کر سکتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر لوگوں کو توجہ بھی دلا سکتے ہیں۔ جن امور میں صحابۂ کرام کا اجماع نہیں ہے ،انھیں نہ سنت کی حیثیت سے پیش کیا جاسکتا ہے اور نہ ان پر عمل کے لیے اصرار کیا جا سکتا ہے۔ میری تحقیق کے مطابق رفع یدین بھی ان چیزوں میں شامل ہے جن پر صحابہ کا اجماع نہیں ہو سکا، اس وجہ سے میں اسے سنت نہیں سمجھتا۔ اس کے بعد چاہے ساری دنیا متفق ہو کر اسے سنت قرار دینے لگے تو میرے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں۔