روایت قابل قبول ہے؟
سوال:
کیا روایت کو بطور حدیث قبول کیا جا سکتا ہے؟
جواب:
فن حدیث میں روایت ہی کو بطور حدیث قبول کیا جاتا ہے۔ اگر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ راوی کے الفاظ کو حضور کے الفاظ کیسے قرار دیا جا سکتا ہے تو آپ کی بات درست ہے۔ لیکن محدثین نے واضح درست اور عملی وجوہ کے تحت اس بات پر اصرار نہیں کیا کہ صرف وہی روایت قبول کی جائے گی جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے الفاظ روایت ہوئے ہوں۔