طلاق سے رجوع اور شادی

سوال:

اگر ایک مرد اور عورت نے شادی کی اور بعد میں طلاق بھی ہو گئی۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اب وہ دونوں دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔ اس شادی کا کیا طریقہ ہو گا؟


جواب:

اگر صرف ایک طلاق دی گئی اور عدت پوری ہو گئی اور علحدگی ہو گئی تو دوبارہ نکاح کر کے نئی زندگی شروع کر سکتے ہیں۔ اگر طلاق کے تینوں حق استعمال کر لئے گئے تھے تو دوبارہ شادی صرف اس صورت میں ممکن ہے جب خاتون کی کہیں اور شادی ہو گئی ہو اور پھر کسی وجہ سے علحدگی ہو گئی ہو۔

answered by: Tariq Mahmood Hashmi

About the Author

Answered by this author