تورات کی تاریخ نزول
سوال:
قادیانی کہتے ہیں کہ تورات موسی علیہ السلام سےپہلےسے موجود تھی۔ کیا اس میں کوئی سچائی ہے؟
جواب:
ہمیں نہیں معلوم کی قادیانی حضرات اس نوعیت کی کوئی بات کہتے ہیں کہ تورات پہلے سے تھی اور حضرت موسیٰ کو پہلی بار نہیں دی گئی۔اس ضمن میں البتہ قرآنِ کریم بالکل واضح ہے کہ تورات حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کی غرقابی کے بعد کوہِ طور پر عطا کی گئی۔