زکوۃ کا نصاب
سوال:
زکوۃ کا نصاب کیا ہے؟ میں نے اپنی بیوی کے (صرف استعمال کے) لیے چار تولے سونا خریدا تھا اور میرے پاس اس کے علاوہ دس ہزار روپے ہیں۔ کیا مجھ پر زکوۃ بنتی ہے۔
جواب:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوۃ کا جو نصاب مقرر کیا تھا وہ آج کے حساب کے مطابق ٦٤٢گرام چاندی ہے۔ آپ کے پاس نقدی اور زیورات کی شکل میں جو مال موجود ہے وہ یقینا نصاب سے زیادہ ہے ۔ اس لیے آپ پر زکوۃ بنتی ہے۔ آپ کے لیے اگر یکمشت زکوۃ ادا کرنا ممکن نہ ہو تو آسانی کے لیے یہ کر سکتے ہیں کہ یہ زکوۃ ماہانہ اقساط کی شکل میں ادا کردیں۔